بہاول پور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایک مجرم کو سزائے موت کا حکم دیا، جبکہ دوسرے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی ۔
مجرم خطیب حسین نے 2019 میں پروفیسر کو اسٹاف روم میں قتل کیا تھا۔
پروفیسر خالد حمید گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج کے پروفیسر تھے۔