• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کمپنی کی کورونا ویکسین کو پاکستان میں استعمال کرنے کی اجازت مل گئی


پاکستان نے فارما کمپنی کو برطانوی ویکیسن کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے رجسٹریشن بورڈ نے کورونا وائرس کی برطانوی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمد کرنے کے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

برطانوی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستانی نجی کمپنی نے مانگی تھی،  کراچی کی فارما کمپنی آسٹراز نیکا کی کورونا ویکسین درآمد کرے گی، درآمد ہونے والی ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ڈریپ بورڈ اجلاس میں مزید سینوفارم ویکسین کی درآمد کی اجازت متوقع ہے۔

آسٹرازنیکا کورونا ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظورشدہ ہے، آسٹراز نیکا کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین کو گھریلو فریج میں رکھا جا سکتا ہے، آسٹرازنیکا 4 ڈگری تک کے درجہ حرارت پر محفوظ رہتی ہے۔

تازہ ترین