• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزيرصحت سندھ نے اسکولوں کو کھولنے کی مخالفت کردی


کراچی اور حیدر آباد میں اسکولز کھولنے کی مخالفت سامنے آگئی، وزيرصحت سندھ عذرا پيچوہو نے اسکولوں کو کھولنے کی مخالفت کردی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح تین فیصد سے کم ہونے تک اسکول نہ کھولیں جائیں، کراچی اور حیدرآباد میں تو بالکل اسکول نہیں کھولنے چاہئیں۔

 عذرا پیچوہو نے وفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت بھی مانگ لی۔

اسد عمر نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے کہا، سندھ حکومت اگر کورونا ویکسین منگوانا چاہے تو وہ مکمل طور پر آزاد ہے۔

واضح رہے کہ کل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین