• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری اور مارچ میں کورونا ویکسین آجائے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں کورونا وائرس کی ویکسین آجائے گی اور لگنا بھی شروع ہوجائے گی، تقریباً 3 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہوچکےہیں، فروری اور مارچ میں کورونا ویکسین آجائےگی۔

جیو نیوز کے پروگرام’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کے لیے نظام بن گیا ہے عملے کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پیر تک آگاہ کردیا جائے گا  کہ پہلے بیچ میں کتنی ویکسین آرہی ہے، ہم ایک سے زیادہ ذرائع سے کورونا ویکسین منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں، فروری مارچ میں65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگنا شروع ہوجائیگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر آزاد ہے اگر وہ کورونا ویکسین منگوانا چاہے، ملک میں پرائیویٹ ادارہ بھی ویکسین منگوا سکتاہے۔


اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس کی ویکسین منگوائے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے کیا، مردم شماری پر تحفظات صرف ایم کیو ایم پاکستان کے نہیں تھے، مردم شماری ن لیگ کی حکومت نے کروائی۔

 اسد عمر نے کہا کہ کابینہ کی رائے ہے کہ مردم شماری کے نتائج سےعوام مطمئن نہیں، کابینہ کی کمیٹی بنائی گئی ہے جو مردم شماری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد نئے نظام کے تحت مردم شماری کی جائے۔

تازہ ترین