اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و اظہار افسوس کیا۔ شیخ رشید احمد نے سینیٹر رحمان ملک سے و فاتحہ خوانی کی اور ان کی ہمشیرہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ علاوہ ازیں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین بھی سینیٹر رحمان ملک کے گھر گئے۔ جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمان ملک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ وہ کچھ دیر تک سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ رہے اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔