• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح خان روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ‘میاں بیوی جھلس کر زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)فتح خان روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے فتح خان روڈ کے رہائشی نادر فتح خان کے گھر میں ہفتہ کی گیس لیکیج کے باعث کمرے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نادرفتح خان اوراس کی بیوی جھلس کرزخمی ہوگئے پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا ۔
تازہ ترین