آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زائرہ وسیم کا برگر پر دلچسپ تبصرہ

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی حالیہ پوسٹ میں ’برگر‘ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

گزشتہ سال اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے ٹوئٹر پر ’برگر‘ اور ’بن‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

زائرہ وسیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’میں نے برگر کے بارے میں پوچھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ بن سے باہر ہیں۔‘

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’پھر ہماری ان بن ہوگئی۔‘

زائرہ وسیم کے اس دلچسپ تبصرے پر ایک صارف نے نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے وڑا پاو کے بارے میں پوچھا تو وہاں پاو نہیں تھا، پھر میں اُلٹے پاؤں چلا آیا۔‘

صارف کو مزاحیہ جواب پر زائرہ وسیم نے کہا ’بہت اچھا۔‘

زائرہ وسیم کے اس دلچسپ تبصرے کو ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے، صارفین کا مزاحیہ انداز میں کہنا ہے کہ یہ زائرہ وسیم کے ساتھ بڑی ہی گڑبڑ ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے سال 2019 میں مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید