• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)یروشلم میں سینکڑوں شہریوں نے سخت سردی کے باوجود ہفتے کی رات سے لے کر اتوار کی صبح تک اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے خلاف لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو جائیں۔ احتجاج یروشلم میں نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب کیا گیا۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف ایسے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے گزشتہ سات ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے جاری ہیں۔ نیتن یاہو پر فراڈ اور رشوت ستانی کے تین واقعات میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم وہ اپنے خلاف ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ انکے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز فروری میں ہو گا۔

تازہ ترین