• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PFUJ کا احتجاجی تحریک کوئٹہ سے شروع کرنے کا اعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس لاہور پریس کلب میں ہوا ۔ صدرشہزادہ ذوالفقار، سیکریٹری ناصر زیدی، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سیکریٹری لاہور پریس کلب زاہد چوہدری، ذوالفقار مہتو، افضل بٹ، قمر زمان بھٹی، خواجہ آفتاب، افضل خان، ابراہیم خان، ندیم خان، نور الامین، خورشید عباسی، امین عباسی، طارق محمود، سلیم شاہد، نظام الدین، بخت زادہ یوسف زئی، ایوب ترین،عامر سجاد، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدرشکیل انجم، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکریٹری انور رضا، ایپنک کے سیکریٹری عبید اللہ، فنانس سیکریٹری منصور ملک، ایم ڈبلیو او اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری وحید شیخ، جنگ یونین اسلام آباد کے ناصر چشتی، جنرل سیکریٹری خالد اعوان، دی نیوز اسلام آباد کے صدر محمد اظہر، صدر ایم ڈبلیو او اسلام آباد سعد ظفر، ڈان ورکرز یونین کراچی کے غلام فرید بھی موجود تھے۔ اجلاس کےتیسرےروز صحافی تنظیموں کے انتظامی امور اور صحافیوں کے حقوق کے لیے تحریک شروع کرنےکے امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ تمام یونین آف جرنلسٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اکتیس جنوری 2021 تک اپنے اپنے الیکشن کروا لیں۔جب کہ راولپنڈی یونین آف جرنلسٹ اورکراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات چونکہ تھوڑا عرصہ پہلے ہوئے تھے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی جنرل کونسل سے گریس پیریڈ کے لئے منظوری لے لیں اس کے بعد اجلاس میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک شروع کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل طے کیا گیا یہ احتجاجی تحریک کوئٹہ سے شروع ہوگی اور کراچی پہنچ کرشرکاء ایک روز قیام کریں گےکراچی میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا اس کے بعد شرکاءحیدرآباد کے راستے سکھر پہنچ کر ایک دن قیام اور احتجاج کرینگے،اس کے بعد یہ احتجاجی ریلی ملتان آئے گی ملتان سے لاہور او پھر راولپنڈی اسلام آباد پہنچے گی۔ ملتان اور لاہور میں بھی ایک ایک روز قیام اور بھرپور احتجاج ہو گاراولپنڈی، اسلام آباد میں پہنچنے کے بعد ایک بھر پور دھرنا دیا جائے گا یہ دھرنا رمضان المبارک ہونے کی صورت میں بھی جاری رہے گا اور تحریک کی کامیابی تک جاری رکھا جائے گا، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر سے ریلی کی شکل میں لاہور آئیں گے تو لانگ مار چ اسلام آباد جائیں گے۔اپنے جائز مطالبات کےلئے لاہور سے چلنے والے قافلے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پہنچ کر بھوک ہڑتال اور دھرنا بھی دیں گے ۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں صحافت کو دبا لیں گے تو باز آ جائیں۔ صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کی تو تم گھر چلے جائو گے۔آزادی اظہار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا اس کےلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ہم نے جیلیں کاٹیں مصیبتیں برداشت کی تاکہ آزادی صحافت کو قائم رکھیں۔اپریل میں اسلام آباد کی جانب قافلے کی شکل میں جاکر دھرنا دیں گےعلاوہ ازیں مسلم لیگ ن پنجاب کی طرف سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا گیا ۔

تازہ ترین