آپ آف لائن ہیں
ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت میں کورونا ویکسین لگنے سے 52 افراد کی حالت غیر ہوگئی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغاز ہوگیا ،کورونا کی ویکسین لگائے جانے والے 52افراد کی حالت غیر ہوگئی جبکہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ہفتے کو شروع ہونے والی مہم تیکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے روز متاثر ہوتی رہی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ویکسی نیشن مہم کو منظم کرنے کے لیے بھارت نےکو-ون کے نام سے ایک ایپ بنائی تھی جس میں پہلے روز تیکنیکی خرابی کے باعث ویکسی نیشن مہم بھی متاثر ہوئی۔ویکسین کی خوارک لینے والوں میں ایک شخص شدید متاثر اور دیگر 51میں معمولی طبی پیچیدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا وائرس ویکسین سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی خوراک لینے والے 22 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) میں داخل کرادیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ویکسینیشن کے بعد سیکیورٹی گارڈ کے سر میں درد، الرجی، سانس کی تکلیف شروع ہوگئی جسے فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دہلی میں صرف ایک ہی شخص کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا جبکہ باقی 51 کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 51متاثرین

کو محض مشاہدے کے لیے روکا گیا تھا۔بھارت میں ویکسین کی پہلی خوراک دینے کے لیے 2 لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر اور سینیٹری ورکرز کو دی گئیں تھیں۔دریں اثنا ہفتے کے روز ملک بھر میں 3 ہزار 352 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک تقریباً 2 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔مرکزی وزارت صحت میں ایڈیشنل سیکریٹری منوہر اگنانی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پہلے روز کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اتوار کے روز مزید 15 ہزار 144 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں وائرس سے وابستہ 181 افراد کے موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 274 ہوگئی۔

اہم خبریں سے مزید