• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین بل پاس کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا اہم قدم ہے‘نایاب اشرف

پشاور (جنگ نیوز) سماجی شخصیت نایاب اشرف نے ایک بیان میں خواتین سے متعلق بل پاس کرنے کو خیبرپختونخوا حکومت کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بل کے نفاذ سے مختلف قسم کے جرمانوں اور قید کی سزا کی بدولت معاشرے میں خواتین پر ظلم و زیادتی کے ناسور کو ختم کیا جا سکےگا۔گھریلو تشدد اور ناروا سلوک کے خلاف خواتین قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرسکیں گی۔بل پاس کرنے میں صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان مروت کا کردار قابل تعریف ہے۔
تازہ ترین