خیرپور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی تفتیش میں پولیس کو کامیابی ملی ہے، مشکوک ملزم کا ڈی این اے مقتولہ بچی سے میچ کر گیا، گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بچی کا رشتے دار ہے، اسے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی فدا مستوئی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، جلد ملزم کا سراغ لگا لیں گے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
ڈی آئی جی کے مطابق 365 سے زائد مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ خیرپور میں 7روزقبل بچی سے زیادتی کے بعد اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔