• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگین التان نے کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

دُنیا بھر میں مقبول ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 ملین ہوگئی۔

تُرک اداکار انگین التان جو کہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے ہیں اُن کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد انگین التان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ان کے اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں اداکار کے پرستاروں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

انگین التان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 159 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ سمیت قریبی دوست شامل ہیں۔

دوسری جانب انگین التان نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف 139 پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں کچھ اُن کی تصاویر ہیں اور کچھ اُن کے اہلخانہ کی تصاویر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ معروف تُرک اداکار انگین آلتان گزشتہ سال ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان کے شہر لاہور آئے تھے۔

انگین آلتان نے نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔

ترک اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ چوہدری ٹیکسٹائل کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔

تازہ ترین