وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے کہ ان کا فلسفہ ہی غلط ہے۔
زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے لے کر اسلام آباد تک اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، فاسٹ ٹریک کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے زمینوں کے جھگڑے نمٹائے جائیں گے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے کہ ان کا فلسفہ ہی غلط ہے، ہم چاہتے ہیں پی ڈی ایم جیسی تحریک رہے تاکہ ان کی اصلیت سامنے آئے۔