• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم کا اعلان

پنجاب حکومت نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر بشیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں یہ مہم دو مراحل میں شروع کی جائے گی،پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں مہم یکم فروری سے شروع ہوگی۔

جس میں 9 ماہ سے بارہ سال کی عمرکے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ دوسرے مرحلے کی مہم مئی میں پنجاب کے 24 اضلاع میں شروع ہو گی،جس کے بعد پاکستان ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے مفت لگائے جائیں گے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بچوں کے لیے محفوظ ہیں۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر بشیر احمد نے مزید کہا کہ والدین مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

تازہ ترین