• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی ویڈیو پر مفتی قوی کا موقف سامنے آگیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے معاملے پر مفتی عبدالقوی نے اپنا موقف دے دیا۔

 مفتی قوی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھےکراچی بلوایا گیا تھا۔

مفتی قوی نے کہا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

تازہ ترین