• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن میں فضلاء وعلماء کانفرنس

مردان ( نمائندہ جنگ) جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان میں فضلاء وعلماء کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں صوبہ بھرکے سینکڑوں علمائے کرام نے شرکت کی۔ افتتاحی سیشن سے جامعہ کے بانی شیخ القرآن مولانا گوہررحمن مرحوم کے خلف الرشید مہتمم امیر جماعت اسلامی ضلع مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر مشتمل درج ذیل جامع قرار داد پیش کی جس کو شرکاء کانفرنس نے متفقہ طور پر منظور کیا اور کہا گیا کہ موجودہ حکومت کے سیکولرازم اور لبرم ازم کے ایجنڈے کو مکمل طور پر مسترد کر کے ملک میں عدل و انصاف کے حقیقی قیام اور ملک سے ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کے لیے فوری طور پر شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں تمام تنظیموں کے سربراہان مل کر ملی دینی محاذ تشکیل دیں یہ ملی دینی محاذ نفاذ شریعت کے پلیٹ فارم پر عوام کو مجتمع کرنے کے لیے ملک گیر تحریک کا اہتمام کرے اور اس ملی دینی محاذ کو ملک کی واحد اسلامی قوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کرے ۔
تازہ ترین