• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، منشیات فروشوں کی کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل شہید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن، توحید کمرشل ایریا میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس اہلکار پر کار چڑھا دی ،جس کے نتیجے میں کانسٹیبل شہید ہو گیا،پولیس نے مرکزی منشیات فروش کو کار اور ساتھی سمیت گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی اور کار قبضے میں لے لی،تفصیلات کے مطابق اتواراورپیرکی درمیانی شب توحید کمرشل پیٹرول پمپ کے قریب پولیس نے آئس اوردیگرمنشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کی اطلاع پرچھاپہ مارااور علاقے کوگھیرے میں لے لیا ،جس پرملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک پولیس اہلکارکوٹکرماردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاںوہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑگیا،پویس کا کہنا ہےکہ شہید پولیس کانسٹیبل35 سالہ میرمحمد حسن ڈی ایس پی آفس درخشاں میں تعینات تھا ،گرفتارمرکزی ملزم کی شناخت شاہ اسد اور اس کے ساتھی کی شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 11جنوری کو کلفٹن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور 15جنوری کو ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔

تازہ ترین