• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے قبرستانوں پر مافیا کا قبضہ ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں تدفین اور ضروری کاغذات کی تیاری کا پورا عمل ون ونڈو کے ذریعے ہونا چاہئے کے ایم سی کے قبرستانوں کی صورتحال افسوسناک حد تک خراب ہے اور ان پر قبرستان مافیا کا قبضہ ہے موجودہ صورتحال میں درستی لانے کے لئے قبرستانوں کی مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، جے ڈی سی ویلفیئر آرگنائزیشن، ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر فلاحی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل یہ کمیٹیاں کے ایم سی کے ساتھ مل کر ان قبرستانوں کا انتظام و انصرام سنبھالیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبرستانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر یوسف لاکھانی، جے ڈی سی ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس،ایدھی فاؤنڈیشن، چھپا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر فلاحی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ کے ایم سی کے افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ شہریوں کو قبرستانوں میں سرکاری نرخ پر قبریں ملنی چاہئیں، قبرستانوں سے بھتہ خوری اور زائد رقم کی طلبی ختم ہونی چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام فلاحی ادارے مل کر قبرستانوں کی صورتحال بہتر بنانے میں کے ایم سی کی مدد کریں اگر کوئی ادارہ قبرستانوں کا انتظام سنبھالنا چاہے تو کے ایم سی اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

تازہ ترین