مردان ( نمائندہ جنگ) کنٹونمنٹ پلاز ہ مال روڈ کے انتخابات مکمل ہوگئے ،کانٹے دار مقابلے کے بعد سید بادشاہ صدرجبکہ اسلم خان شیرین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخابی عمل الیکشن کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی شاہ اور رومان شاہ کی نگرانی میں مکمل ہوا جس میں پلازے کے 95ممبران نے ووٹ پول کیا نتائج کے مطابق سید بادشاہ 45ووٹ لے کر صدر جبکہ اسلم خان شیرین 68ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ کنٹونمنٹ پلازے کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔