• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی سی سی کے چیئرمین کیلئے خیبرپختونخوا سے تین نام مانگ لئے گئے

کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی وزارت تعلیم نے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے نئے چیئرمین کے لیے خیبر پختونخوا کی حکوت سے تین تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے نام مانگ لئے ہیں۔ آئی بی سی سی کے موجودہ چئیرمین و آغا خان بورڈ کے سربراہ ناظم جیوا کی مدت مکمل ہوچکی ہے وہ اپنی مدت میں آئی بی سی سی کے صرف دو اجلاس کی سربراہی کرپائے ہیں۔ آئی بی سی سی کے چئیرمین کی مدت ایک سال ہوتی ہے گزشتہ سال 2019 میں یہ سربراہی سندھ کے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین ڈاکٹر سعید الدین کے پاس تھی2018 میں سربراہی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان بورڈ کے پاس تھی۔2017 میں خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ بورڈ کے پاس تھی۔ 2016 میں یہ سربراہی آزاد کشمیر کے میرپور تعلیمی بورڈ کے پاس تھی۔ آئی بی سی سی کی سربراہی صوبوں کی باری کی بنیاد پر بنتی ہے سال 2021 کی باری خیبر پختونخوا کی ہے وہاں کی صوبائی حکومت تین چئیرمین بورڈز کے نام وفاقی محکمہ تعلیم کو بھیجے گی جس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم ان تین میں سے کسی ایک کی منظوری دے کر اسے آئی بی سی سی کا چیئرمین مقرر کردیں گے۔

تازہ ترین