• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں، نمل اور بارانی یونیورسٹی طلبہ کا احتجاج

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، خبر نگار خصوصی )نمل یونیورسٹی اور بارانی یونیورسٹی طلبہ نے امتحانات آن لائن لینے کیلئے گزشتہ روز مظاہرے کئے۔ نمل کے طلباء کے شدید احتجاج کے باعث ایک گھنٹے تک آئی جے پی روڈ بند رہی۔ یو نیورسٹی طلبہ کا موقف تھا کہ آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چا ہیں ،تین بار ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی زیادتی ہے۔ جب کلاسز آن لائن ہو ئی ہیں تو بھاری بھر کم فیسیں کیوں لی جا رہی ہیں۔ بھاری فیسیں فوری واپس کی جائیں اور آن لائن امتحانات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ طلبہ نے صبح سے آئی نائن سروس روڈ پر ایچ ای سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹریفک بند کر رکھی تھی اور مطالبات کی شنوائی نہ ہونے پر آئی جے پی روڈ پر جا کر ٹریفک بند کر دی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور طلبہ کو دھمکیاں دیکر گھر جانے پر مجبور کر دیا گیا ۔ دریں اثناءبارانی زرعی یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کی جانب سے بھی گزشتہ روز مری روڈبارانی زرعی یونیورسٹی کےگیٹ کے سامنے آن لائن کے امتحانات کیلئے دھرنادیا گیا۔ طالب علموں نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئےمری روڈ کو دونوں جانب سے بلاک کردیا۔ طالب علموں نےانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر کلاسز آن لائن لی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن لیں، تمام یونیورسٹیوں نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ کیا ہے،اسی طرح ہماری یونیورسٹی میں بھی آن لائن امتحانات لئے جائیں۔طلباء نے ہاتھوں میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔بعدازاں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروائی جس پر طلبہ نے احتجاج ختم کر دیا۔
تازہ ترین