• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں

امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس میں جنگل میں لگی آگ کے مناظر دکھادیے جبکہ نورا فتیحی جنگلات کی آگ سے بال بال بچیں۔

اداکارہ نورا فتیحی لاس اینجلس میں بھڑکنے والی جنگلات کی شدید آگ میں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اپنا گھر خالی کرنا پڑا۔

نورا نے اس خطرناک صورتحال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاس اینجلس میں جو ہو رہا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔

نامور رقاصہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی حالت اور حفاظت کے بارے میں اپڈیٹ کیا۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ’میں ایل اے میں ہوں اور جنگلات کی آگ بہت شدید ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ یہ ناقابل یقین ہے۔ ہمیں 5 منٹ پہلے انخلا کا حکم ملا، اس لیے میں نے جلدی سے اپنی چیزیں پیک کیں اور اس علاقے سے نکل رہی ہوں۔‘


دوسری جانب پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے ایل اے کے گھر سے قریبی پہاڑیوں میں آگ کا منظر شیئر کیا۔ 

پریانکا چوپڑا نے اپنے ایل اے کے گھر سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چند میل کے فاصلے پر پہاڑیوں پر مختلف حصوص میں آگ بھڑکتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے لکھا، ’میری دعائیں سب کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ ہم سب آج رات محفوظ رہیں۔‘

بعد میں پریانکا نے ریسکیو ورکرز اور فائر ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دن رات محنت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے ایک ہزار سے زائد عمارتوں کو تباہ کردیا جبکہ اس کے باعث ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید