• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈرامہ سیریل ’من مرضی‘ کا کل سے جیو ٹی وی سے آغاز

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نئے ڈرامہ سیریل ”من مرضی“ کا جمعہ سے جیو ٹی وی پر آغاز ہوگا۔

رابعہ رزاق کے قلم سے لکھی گئی کہانی کو زاہد محمود نے دلکشی اور دلچسپی کے پیرائے میں عکس بند کیا ہے۔

ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں ہمایوں اشرف، نوال سعید، ہارون شاہد، نورالحسن، صباحت عادل، ندا ممتاز، راجہ حیدر، بسمہ بابر، حماد فاروقی، فائزہ گیلانی، رابعہ نور، عاصم محمود، شازیہ قیصر اور فاطمہ آفندی شامل ہیں۔

ڈرامے کے کردار اپنے من کی تسکین کیلئے اپنے چاہنے والوں کی محبت کو کیسے کیسے امتحان میں ڈالیں گے؟  یہ سب اس سیریل کی کہانی میں دکھایا جائے گا۔

ساحر علی بگا نے اپنی شاعری، آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کو سحر انگیز بنادیا ہے۔

منشا کا کردار کیسے حمزہ اور زارا کے جذبات اور ارمانوں کو قربان کرکے شجاع کے دِل سے ہوتے ہوئے اس کے گھر تک پائے گا رسائی یا پھر من مانی خواہشات اس سفر میں لائیں گی رسوائی؟ اور پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی منشا کی بےحسی سے کیسے بچائیں گے زارا کے ارمان؟

یہ سب ناظرین نئے ڈرامہ سیریل ”من مرضی“ میں جمعہ 10 جنوری سے روزانہ رات 9 بجے جیو ٹی وی پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید