• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے لاڑ کے قریب ہوٹل میں پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر ہوٹل کے کمروں میں موجود تمام افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی70ہزار سمیت پانچ سے سات موبائلز چھین کر گی ایل آئی گاڑی میں سوار ہوکر فرارہوگئے،چک چودی فیض اختر سے دو ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر 34ہزار نقدی سمیت دو موبائل چھین لیئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ایف بلاک محمد عمیر سے تین نامعلوم افراد نے روک کر گن پوائنٹ پر نقدی50ہزار و موبائل لےگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے غوثیہ کالونی محمد دلشاد ، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد ساجد کی موٹرسائیکلیں جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میڈیکل سٹور سے محمد حمزہ کا موبائل مالیت18ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین