• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا بحری جہاز ترکی میں خوفناک حادثے کا شکار

روس کا تجارتی بحری جہاز ترکی کے کھلے سمندر میں ڈوب گیا  ۔

ترکی کے بارٹن صوبہ کے گورنر سنن گنر نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں ترکی کے ساحل پر روسی کارگو بحری جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں اس جہاز کے عملے کے کم از کم دو ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی گورنر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کارگو جہاز میں15 افراد سوار تھے جو کہ تمام روسی شہری تھے۔

ابتدائی طور پر ریسکیو اہلکاروں نے پانچ افراد کو بچالیا ہے اور سمندر سے ہلاک ہونے والے دو افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ گورنر کے مطابق مزید 6 افراد کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین