آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس: مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹر پروفائل تبدیل

ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی۔

حکومتِ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کی نئی پروفائل پیکچر میں وہ چہرے پر ماسک لگائے کچھ لکھتے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے پر زور دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’یہ ایسی ویکسین ہے جو آپ کے پاس پہلے ہی موجود ہےْ۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ  NewProfilePic  کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 20 مریض انتقال کرگئے۔ 

اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3813 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2587663 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اور اب تک 236530 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید