• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PPP وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بیانیہ دشمن قوتوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نون لیگ کی طرح قطری خط نہیں لائے تھے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ کا اپنا کیس اسکروٹنی کمیٹی کے پاس چل رہا ہے، کیا نون لیگ احتجاج کے ذریعےاین آر او حاصل کرنا چاہتی ہے؟

تازہ ترین