• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی چھوٹی بیٹی بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں؟

آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور معروف بھارتی فلم ساز بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی کپور بھی اپنی والدہ سری دیوی اور بڑی بہن جھانوی کپور کے نقشِ قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں اور اس بات کی تصدیق اُن کے والد بونی کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے۔

بونی کپور نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی بالی ووڈ میں اداکاری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کی چھوٹی بیٹی کو اداکاری کے لیے بےحد پُرجوش ہیں اور اُنہیں اداکاری سے پاگل پن سی محبت ہے۔‘

بھارتی فلم ساز بونی کپور نے کہا کہ خوشی کپور بھی اداکاری کی خواہشمند ہے اور بالی ووڈ میں اُن کی انٹری کے حوالے سے آپ کو جلد ہی ایک اہم اطلاع دی جائے گی۔‘

بونی کپور نے واضح طور پر کہا کہ وہ خوشی کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے لانچ کرنے نہیں جا رہے ہیں۔‘

میزبان نے جب اُن سے ان کی بیٹی کو لانچ نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو بونی کپور نے واضح طور پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ خوشی کسی دوسرے فلمساز کے ذریعے بالی ووڈ میں لانچ ہو کیونکہ میں اُس کا والد ہوں اور یہ ہم دونوں کے لیے بہتر فیصلہ نہیں ہوگا لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کو کوئی دوسرا فلمساز لانچ کرے۔‘

بونی کپور نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ خوشی اپنے راستے خود تلاش کرے اور اپنی محنت سے خود بالی ووڈ میں ایک مقام بنائے تاکہ پھر بعد میں اُسے کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ اپنے والد کی وجہ سے یہاں تک پہنچی ہے۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کو مسٹر انڈیا، جدائی اور نو انٹری جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے مشہور بھارتی فلم ساز بونی کپور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سری دیوی نے سال 1996 میں شادی کی تھی۔

سری دیوی اور بونی کپور کی دو بیٹیاں ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام جھانوی کپور ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام خوشی کپور ہے۔

تازہ ترین