• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس مرتبہ محدود پیمانے پر گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی: مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ہم طلبا و طالبات کا کم سے کم تعلیمی نقصان کرنا چاہتے ہیں، اس مرتبہ محدود پیمانے پر گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کسی جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا،  تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقنی بنایا گیا ہے۔


 مراد راس نے کہا کہ 2021 میں یکساں قومی نصاب شروع کیا جا رہا ہے، پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی آن لائن تربیت شروع کی گئی، والدین کو سہولت دینے کیلئے بچوں کی اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ اسکول فیس میں کمی سے اسکول بند ہونا شروع ہو گئے تھے اب یہ رعایت ختم کردی ہے، بچوں کے تعلیمی حرج سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، صرف لاہور میں 3 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ  90 دن کے اندر 21 انصاف پرائمری اسکول کھولنے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12 ویں جماعت تک ادارے کھولے گئے ہیں۔

تازہ ترین