وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے اسکولز دوبارہ بند کرنے پڑے تو ایک دم سے بند کردیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے لاہور کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا، 18 جنوری سے نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گی۔
مراد راس نے کہا کہ 25 جنوری سے پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کا آغاز ہوگا، یونیورسٹیاں پہلی فروری سے کھلیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد بچے ایک وقت میں اسکولز نہیں آئیں گے، اسکولز کھلنےپرایک دن میں بچوں کی حاضری 50 فیصد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں1 لاکھ 22 ہزار سے زائد اسکول ہیں، صبح اور شام کی کلاسز نہیں کرسکتے۔