وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچے اگلے روز اسکولز آئیں گے، اگلی کلاس میں پرموشن پچاس فیصد ہوم ورک کی بنیاد پر دی جائے گی۔
مراد راس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تعلیمی ادارے مرحلے وار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہورہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کم فیس پرائیوٹ اسکولز بند ہونا شروع ہوگئے تھے، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔
مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچے اگلے روز اسکولز آئیں گے، ویکسین تیار ہونے تک بچے پچاس فیصد پالسیی کے تحت اسکولز بلوائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اگلی کلاس میں پرموشن پچاس فیصد ہوم ورک کی بنیاد پر دی جائے گی۔