• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد : احتجاج میں مریم نواز اور فضل الرحمٰن پہنچ گئے، شاندار استقبال


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر جاری احتجاجی جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر کارکنوں سے رہنماؤں کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز بھی احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی ہیں، اُن کا اس موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔


بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے احتجاج میں شرکت نہیں کی وہ عمر کوٹ میں موجود ہیں، شیری رحمٰن سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما احتجاج میں شریک ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 2014ء سے الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت ہے۔

تازہ ترین