• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پائلٹ نے شادی کا جھانسا دے کر اداکارہ کو ریپ کا نشانہ بناڈالا

بھارتی شہر ممبئی کی اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں ایک پائلٹ نے شادی کا جھانسا دے کر ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن کی ایک اداکارہ نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست جمع کروائی۔

اپنی درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ انھیں ایک پائلٹ نے ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپنی درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ پچھلے برس دسمبر میں وہ ملزم پائلٹ سے رشتہ تلاش کرنے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ملیں۔ 

انھوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ کے مطابق اس پائلٹ نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ کرلیا جبکہ اسی دوران فون پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان دونوں کی باتیں بھی ہونے لگیں۔ 

پولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ  نے اپنے بیان میں بتایا کہ شادی کا وعدہ کرنے والے اس شخص نے اُس کا گھر دیکھنے اور اس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، تو اداکارہ جو پہلے ہی ممبئی میں اکیلے رہتی تھی، اس نے اس شخص کو اپنے گھر کا پتا دے دیا۔ 

درخواست میں اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ اس ملزم پائلٹ نے مبینہ طور پر اسے ریپ کا شنانہ بنایا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شخص نے اپنے والدین سے ملوانے کا وعدہ بھی کیا تھا جو اب تک وفا نہ ہوسکتا۔

پولیس نے اداکارہ کی درخواست پر پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

تازہ ترین