• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کے جلسے میں لیڈر زیادہ، کارکن کم تھے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے میں لیڈر زیادہ اور کارکن کم تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کے خطابات پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سب کی مشترکہ رائے ہے کہ آج کے اپوزیشن کے جلسے میں 3 ہزار لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز براڈ شیٹ کی باتیں کرنے سے پہلے اس معاملے کو پڑھ لیں، یہ شریف خاندان کے لیے دوسرا پاناما ثابت ہوگا۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آج پھر ہاتھ ہوگیا، وہ احتجاج کررہے ہیں اور بلاول بھٹو عمر کوٹ میں جشن منارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار تھا، پی ڈی ایم کی ریلی میں لیڈر بڑے تھے، جھنڈے بڑے تھے، مگر کارکن نہیں تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کو سلام کہہ دیا، آج کے ناکام شو کے بعد یہ کل کے بجائے آج ہی لانگ مارچ کرلیں، ان کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آپ کو اجازت دی تو آپ ریڈ زون میں آئے، مولانا فضل الرحمٰن جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تھی تب آپ پرویز مشرف کے ساتھ تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمٰن جلسے میں اسمبلی کو جعلی کہتے رہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کن ایشوز پر آرہے ہیں؟ آپ کی سیاسی طاقت یہ ہے کہ ریڈ زون میں جلسہ کیا اور میٹرو بس چلتی رہی۔

وفاقی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں میں محمود اچکزئی جیسی تقریریں ہوئیں تو معاملات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

تازہ ترین