• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث مزید دو ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)لیاری سے اغوا ہونےوالے بچے کےقتل میں ملوث مزید دو ملزمان ساربان اور دانش کو لیاری سے پولیس نے گرفتار کر لیا،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق 11سالہ عبدالرحمان کوتاوان کےلیے12دسمبر 2020کو اغواکیاگیاتھا،5جنوری کومرکزی ملزم مولا بخش عرف مولی کوگرفتارکیاگیا،مرکزی ملزم مولابخش مغوی عبدالرحمان کاپڑوسی ہے، مولابخش نے شناخت کے خوف سے عبدالرحمان کوقتل کرکےلاش پھینک دی تھی ،پولیس کے مطابق ملزم مولا بخش نے جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔

تازہ ترین