• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کوایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت بڑھانے پر تشویش

پیرس (جنگ نیوز )فرانس نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے لہٰذا تہران اور واشنگٹن کو 2015 میں کیے جانے والے جوہری معاہدے کی طرف فوری طور پر واپس آ جانا چاہیے۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نےانٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ لدریاں نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے طے کردہ جوہری معاہدے کی بحالی اشد ضروری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسی مہینے یورینیم کی بیس فیصد تک افزودگی کا عمل بحال کر دیا اور تہران کی طرف سے بھی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل زیادہ ہوتی جا رہی ہیں۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین تہران کے متنازع ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدہ 2015میں طے پایا تھا۔ 2018میں صدر ٹرمپ نے امریکا کے اس معاہدے سے یک طرفہ اخراج کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگا دی تھیں۔ تب سے یورپی ممالک اس معاہدے کو ناکامی سے بچانے کی کوششوں میں ہیں۔
تازہ ترین