• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ نے شریف فیملی کا پول کھول دیا‘ اسد عمر


اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ براڈشیٹ نے شریف فیملی کا پول کھول دیا‘براڈ شیٹ ایوارڈ کی تفصیلات سے ثابت ہوگیا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔ اسد عمر نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہے، ثالث نے بتا دیا شریف خاندان 2000 سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کا مالک ہے ۔ گذشتہ روز وفاقی وزیراسد عمر نے براڈ شیٹ سے متعلق فیصلے کو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ڈاکومنٹس پی ٹی آئی حکومت یا نیب کے نہیں لکھے ہوئے یہ انگلینڈ کے جج نے لکھا ہے کہ شریف خاندان کی چھپائی ہوئی دولت جس میں لندن کے ایون فیلڈ فلیٹ شامل ہیں ان کو ڈھونڈنے کا معاوضہ 20.5 ملین ڈالر بنتا ہے جس کا حق دار براڈ شیٹ ہے۔

تازہ ترین