• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شگفتہ اعجاز نے اپنی والدہ کو معجزہ کیوں کہا؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنی ماں کے لیے ایک پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ ایک ’معجزہ‘ ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا پر اکثر اپنی والدہ اور بیٹیوں کے حوالے سے کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، جس میں اُن کی اپنے اہل خانہ کے لیے محبت صاف جھلک رہی ہوتی ہے۔ اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے بے حد قریب ہیں اور اُن سے بہت محبت کرتی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شگفتہ اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے، تصویر میں دونوں نے اپنے چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے۔

شگفتہ اعجاز کی اپنی والدہ کے ساتھ یہ تصویر اسپتال میں لی گئی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ماں! آپ ایک معجزہ ہیں، 13 دن انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں گزارنے کے بعد آج آپ نے تقریباً اپنی بیماری کو شکست دے دی ہے، جو کہ ناقابل یقین ہے۔ الحمداللّٰہ‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 21 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزارون مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے اُن کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

انسٹا صارفین کا کمنٹس میں کہنا ہے کہ ’الحمد اللّٰہ ، اللّٰہ پاک آپ کی والدہ کو لمبی عمر دے صحت کے ساتھ، آمین۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ شگفتہ اعجاز نےاپنی والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ والدہ میری کُل کائنات ہیں، اللّٰہ انہیں صحت مند زندگی عطا فرمائے۔

انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئےمزید لکھاتھا کہ مائیں اللہ پاک کی طرف سے وہ حسین تحفہ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

تازہ ترین