• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفیٰ

تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ سندھ اسمبلی میں جمع کرایا اور کہاکہ اسپیکر آغا سراج درانی سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے، میں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنا استعفیٰ اسپیکر آغا سراج درانی کے حوالے کرنا چاہتا تھا مگر وہ گاؤں گئے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ سندھ اسمبلی کا ایوان اپنی اہمیت کھوچکا ہے، حکومتی ارکان ہمیں اپنے کردار ادا نہیں کرنے دیتے۔


ان کا کہنا تھاکہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری انہیں ان کی قیادت نے دی تھی۔

فردوس شمیم نقوی نے یہ بھی کہاکہ حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے، میں انہیں مبارک باد دہتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے قائد حزب اختلاف کی نشست سے استعفےکا اعلان کیا تھا، انہوں نے استعفےکی کاپی کچھ روز قبل وزیراعظم کو بھی واٹس ایپ کی تھی۔

گزشتہ روز حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تازہ ترین