• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ قوتیں سندھ میں ہماری حکومت نہیں چاہتیں، ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہے ۔

انہوں نےان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرکے صوبائی حکومت کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ ہم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سب کچھ سندھ حکومت کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، جو پراجیکٹ سستی بجلی کراچی کو فراہم کررہا ہے اس پرسوال پوچھ رہے ہیں۔

تازہ ترین