• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ نے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی ذمے داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے بطور پارلیمانی لیڈر اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھیج دیا ہے۔


پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے اپنی جگہ بلال غفار کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے اور ساتھ ہی ان کی نامزدگی کا خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا ہے۔

بلال غفار نے 2018ء کے الیکشن میں پی ایس 103کراچی ایسٹ 5 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کرچکے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے اعلان کرتے وقت عہدہ چھوڑنے سے متعلق وجوہات تو نہیں بتائیں تھی تاہم پارٹی میں کسی بھی نوعیت کی گروپ بندی کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین