احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس پر اعتراضات عائد کردیے ہیں۔
احتساب عدالت نمبر 3 نے نیب ریفرنس پر اعتراضات عائد کیے۔
عدالت نے سید مراد علی شاہ کے خلاف دائر ریفرنس میں صفحات کی ترتیب اور ریکارڈ کی بائنڈنگ پر اعتراضات کیے ہیں۔
احتساب عدالت نے نیب کو تمام اعتراضات دور کرکے ریکارڈ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
نیب ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف صوبے میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیاتھا۔
نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ، عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔