• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی جو بائیڈن کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

جو بائیڈن کے امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ میں جو بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو بائیڈن کے دور میں پاکستان اور امریکا کی شراکت مزید مضبوط ہوگی۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ انسداد کرپشن، خطے میں امن کے فروغ سمیت کئی اہم امور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین