جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست دے دی۔
ڈربن میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو 200 کے مجموعے تک روک دیا۔
قومی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں 41ویں اوور میں 8 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی، تاہم ایسے میں ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا سے جیت تقریباً چھین لی تھی۔
ندا ڈار اور ڈیانا بیگ کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے باوجود قومی مقررہ اوورز میں ہدف سے صرف 4 رنز دور رہ گئی۔
ندا ڈار نے 59 اور ڈیانا بیگ نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔