• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10 جون سے ہوں گے، تجاویز

کراچی میں صوبے کی انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  سندھ کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق تجاویز تیار کرلی گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی اور  انٹر کے امتحانات 10جون سے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 23 جنوری کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ان تجاویز کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم سی کیوز کے بجائے پرانے فارمیٹ پر امتحانات لیے جائیں۔

کمیٹی نے امتحانات کے نتائج 90 دن میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی۔

تازہ ترین