• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے ناشتے کے وقت اپر اسٹریا کے ایڈمونٹ کے علاقے میں 4.5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ایڈمنٹ (ضلع لائزن) سے چھ کلومیٹر مغرب اور آٹھ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیات اور جیوڈینیامکس (زیڈ اے ایم جی) کے مطابق زلزلے کے مرکز کےقریب رہائشیوں نے بہت واضح طور پر محسوس کیا اس شدت کا زلزلہ آسٹریا میں ہر چار سے پانچ سال بعد ہی آتا ہے۔زلزلے سے متعلق ایک ماہر فیس الیگزینڈرا روڈلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ممکنہ طور پر آٹھ کلومیٹر کیگہرائی کی وجہ سے تھا۔ ان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین