• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے داخلی راستوں پر دھرنا دینے والے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ کسانوں کے حوالے سے پاس کئے گئے متنازعہ تینوں بلوں پر عملدرآمد دو سال کے لئے موخر کرنے کو تیار ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ کسان اپنا دھرنا ختم کر دیں۔ مذاکرات کے دسویں دور میں حکومت کی طرف سے یہ پیشکش کسانوں کی نمائندہ یونین کے نمائندوں کو کی گئی جنہوں نے اس پیشکش کو کسانوں کے سامنے رکھا جنہوں نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوں کی مستقل طور پر واپسی تک وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ دوسری طرف کانگریس نے حکومتی پیشکش کو کسانوں کو فریب دینے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کسان حکومت کے اس فریب میں نہیں آئیں گے۔دریں اثنا حکومتی پیشکش پر مزید غور کرنے کے لئے کسانوں کی تمام نمائندہ یونینز نے آج اہم اجلاس بلالیا ہے جس میں حکومتی پیشکش کا حتمی جائزہ لیا جائے گا اور حکومت کے ساتھ کل ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور میں اس بارے میں حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین