اسلام آباد (نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔ ورکنگ باؤنڈری اور آپریشنل تیاری کی صورتحال پر آرمی چیف کو بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے بھی بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر مادروطن کے دفاع کیلئے افسران اورجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے ان کے اعلی حوصلے اور زبردست جذبے کیلئے ان کی تعریف کی۔سیالکوٹ گیریژن دورے کے دوران ان کا استقال کور کمانڈر ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کیا۔