لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیر پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیااورانٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساز باز کر کےمقبوضہ خطے کو نئی دہلی کے حوالے کردیا ،براڈ شیٹ پر حکومتی کمیٹی نامنظور، سپریم کورٹ ایکشن لے ۔کشمیر کی روح آزادی کو پامال کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکمران کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہیں توبھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔وزیراعظم لفظی جادوگری سے کام لے رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا ۔ حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں ناکامیوں کی طویل داستان ہیں۔